امتحان کا مقاصد اور فوائد
試験の目的とメリット
مقاصد
目的
جاپان کے زراعت کے کام کے مقامات پر مزدوروں کی قلت سنگین صورت اختیار کر گئی ہے ۔ لہٰذا، جاپان کے زرعی شعبے میں فوری حکمت عملی کے طور پر غیر ملکی انسانی وسائل کو لیبر فورس کے طور پر قبول کرنے کے لیے ایک نیا فریم ورک، ”خصوصی ہنرمند یا مہارت“ کی ایک نئی رہائشی حیثیت کو متعارف کروایا گیا ہے ۔
غیرملکی ٹیکنیکل عملی ٹریننگ نظام میں اضافے کے ساتھ، جاپان کی زراعت کی دیکھ بھال اور ترقی میں معاونت کی نئی تدبیر کے طور پر شدید توقعات وابستہ کی گئی ہیں ۔ غیر ملکی باشندوں کو اس پروجیکٹ کے ذریعے زراعت کے شعبے میں کام کرنے کے لیے، حکومت جاپان کی طرف کے وضع کردہ قانون کے تحت زراعت سے متعلق علم اور مہارت جیسی لازمی شرائط کو پورا کرنا لازمی ہے ۔
لہٰذا، جنرل انکارپوریٹڈ ایسوسی ایشن جاپان نیشنل چیمبر آف ایگریکلچر، وزارت زراعت، جنگلات اور ماہی گیری، کے تعاون سے غیرملکی باشندوں کے زراعت سے متعلق علم اور مہارت کو جاپان میں داخل ہونے سے پہلے جانچ اور درجہ بندی کے امتحان (زراعت کی مہارت کی جانچ کا امتحان) سال 2019 سے منعقد کرائے گا ۔
اس میں، ”زراعت کاشت کاری“ اور ”زراعت مویشیاں“ کے 2 قسم کے امتحانات کا اہتمام کیا جائے گا ۔ ان 2 قسم کے امتحانات میں، زراعت کے کام میں ہاتھ بٹانے کے لیے ضروری جاپانی زبان کی قابلیت پر دسترس ہے یا نہیں اس کو بھی چیک کرنے اور درجہ بندی کرنے کے لیے امتحانی سوالات شامل کیے گئے ہیں ۔
فوائد
メリット
اگر آپ اس امتحان کو پاس کر لیتے ہیں، تو جاپان میں کام کرنے کی لازمی شرائط جیسے کہ ”زراعت سے متعلق معقول حد تک ضروری علم یا تجربہ رکھنے والے ہنرمند “ کے طور پر آپ کو تسلیم کر لیا جائے گا ۔
ان لازمی شرائط کی تفصیلات کا خلاصہ ، ” ■ نظام کی آؤٹ لائن“ میں پیش کیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں، اس پروجیکٹ کے ذریعے سے ، حقیقی طور پر جاپان میں کام کرنے کے لیے، آپ کو قبول کرنے والے مناسب میزبان ادارے کو ملازمت پر رکھنا لازمی ہو گا ۔