اس نظام کی لازمی شرائط
制度上の要件

  • 1۔ زراعت کے شعبے میں خصوصی ہنرمند غیر ملکی انسانی وسائل سے متعلق معیارات
    • ”خصوصی ہنرمند“ کی رہائش کی حیثیت کے حصول کے بعد زراعت سے منسلک ہونے کے لیے، مندرجہ ذیل معیارات پر پورا اُترنا ضروری ہے ۔
      • 1۔ عمر کم سے کم 18 سال ہونی چاہیے
      • 2۔ اچھی صحت مند حالت میں ہونا چاہیے
      • 3۔ زراعت سے متعلق معقول حد تک ضروری علم یا تجربہ رکھنے والے ہنرمند افراد
      • 4۔ بنیادی جاپانی زبانی کی قابلیت ہونا چاہیے
        دیگر تفصیلات کے لیےوزارت انصاف کی ویب سائٹملاحظہ فرمائیں ۔
  •     
  • 2۔ ”معقول حد تک ضروری علم یا تجربہ رکھنے والے ہنر یا مہارت کے بارے میں“
    • مندرجہ بالا (3)-1میں بیان کردہ ”معقول حد تک ضروری علم یا تجربہ رکھنے والے ہنرمند“، بالخصوص وہ افراد ہیں جو مندرجہ ذیل امور کے تحت آتے ہیں ۔ مزید براں، متعلقہ مہارت میں زراعت کا علم اور عملی مہارت کے ساتھ، جاپانی زبان میں زراعت کے کاموں کے بارے میں دی گئی ہدایات کو سُن کر سمجھنے کی جاپانی زبانی کی قابلیت بھی شامل ہے ۔
      • <زراعت کاشت کاری سے منسلک ہونے کی صورت میں>
        • 1۔ زراعت کاشت کاری سے متعلق دوسری عملی مہارت ٹریننگ کامیابی سے مکمل کر لینے والے افراد
        • 2۔ زراعت کی مہارت کی جانچ کا امتحان (جملہ زراعت کاشت کاری) کا امتحان پاس کرنے والے افراد
      • <راعت مویشیاں سے منسلک ہونے کی صورت میں>   
        • 1۔ زراعت مویشیاں سے متعلق دوسری عملی مہارت ٹریننگ کامیابی سے مکمل کر لینے والے افراد
        • 2۔ زراعت کی مہارت کی جانچ کا امتحان (جملہ زراعت کاشت کاری) کا امتحان پاس کرنے والے افراد
  • 3۔ ”بنیادی جاپانی زبان کی قابلیت کے حامل ہونے“ کے بارے میں
    • مندرجہ بالا (4)-1 میں ”بنیادی جاپانی زبان کی قابلیت کے حامل ہونے“ سے مُراد ہے، اتنی جاپانی زبان کی قابلیت ہو کہ ایک حد تک روزمرہ زندگی کی گفتگو کر سکیں، اور روز مرہ کی زندگی میں کوئی دشواری نہ پیش آئے ۔ بالخصوص درج ذیل نکات پر پُورا اُترنے والے افراد ہیں ۔
      • 1۔ وہ اُمیدوار جنہوں نے جاپان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بنیادی جاپانی زبان کا امتحان پاس کیا ہے ۔
      • 2۔ وہ اُمیدوار جنہوں نے جاپان فاؤنڈیشن اور جاپان ایجوکیشنل ایکسچینج اینڈ سروسز ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی جاپانی زبان کی قابلیت کا امتحان (کم سے کم N4) پاس کیا ہے ۔
      • 3۔ وہ اُمیدوار جنہوں نے دوسری عملی مہارت کی ٹریننگ کامیابی سے مکمل کی ہے ۔